تھانہ اضاخیل پولیس کی کامیاب کارروائی،دو رکنی راہزن گروہ گرفتار

تھانہ اضاخیل پولیس کی کامیاب کارروائی،دو رکنی راہزن گروہ گرفتار

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)تھانہ اضاخیل پولیس کی کامیاب کاروائی۔دو رکنی راہزن گروہ گرفتار،متعدد وارداتوں کااعتراف،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق:۔ ایک ماہ قبل احتشام ساکن امانگڑھ نے اضاخیل پولیس کو رپوٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں سودا سلف خریدنے کیلئے گھر سے نکلا۔کہ دو کسان نے اسلحہ کی نوک پر مجھ سے رقم چھینے کی کوشش کی۔مزاحمت کرنے پر مجھ پر فائرنگ کی جس سے میں ہاتھ پر لگ کر زخمی ہوا۔ اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار نے DSP پبی طیب جان کی سربراہی میں SHOتھانہ اضاخیل الطاف حسین پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو گرفتار کر کے منظر عام پر لانے کا ٹاسک سونپ دیا۔تفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش سے استعفادہ حاصل کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ ملزمان (1)شوکت ولد لعل بادشاہ اور جلال ولد فلک نیاز ساکنان پبی کوگرفتار کر لیا۔ ملزما ن سے واردات میں استعمال ہونے والاا سلحہ کلاشنکوف اور پستول برآمد کرتے ہوئے مزید قانونی کاروائی کے لیے تھانہ اضاخیل منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی تفتیش میں ہی ملزمان نے اعتراف جُرم کرتے ہوئے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔مزیدتفتیش جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جرائم کے خلاف جدو جہد جاری ہیں۔مظلوم عوام کوفوری اور بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -