قتل میں ملوث ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار، اسلحہ برآمد

قتل میں ملوث ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار، اسلحہ برآمد

  

ٍپشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں برادر نسبتی کو قتل کرنے والے ملزم کو چند گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھریلو تنازعات پر قاضی وقار کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس سے تفیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق قاضی وقار ولد قاضی محمد عمر سکنہ لنڈی ارباب نے بحالت مجروحیت پولیس کو رپورٹ کی کہ گھریلو تنازعہ پر اس کے بہنوئی قاضی طارق ولد قاضی غیاث الدین نے فائرنگ کی جس سے وہ لگ کر شدید زخمی ہوا ہے، مجروح کی رپورٹ پر تھانہ بھانہ ماڑی میں اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا جو بعدہ مجروح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوا ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین نے گرفتاری کی خاطر ملزم کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا جس کے دوران خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاضی طارق ولد قاضی غیاث الدین کی نامعلوم مقام پر فرار کہ کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران برادر نسبتی مقتول قاضی وقار کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -