وائرس سے مزدور طبقہ بھی کافی حد تک متاثر ہوچکا،شاہد آفریدی

وائرس سے مزدور طبقہ بھی کافی حد تک متاثر ہوچکا،شاہد آفریدی

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاھد خان آفریدی نے آج ضلع نوشہرہ کے پسماندہ علاقہ جبہ تر علاقہ خٹک چراٹ میں شاھد آفریدی فاونڈیشن کی جانب سے درجنوں غرباء میں فوڈ پیکجز تقسیم کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پبی بینش اقبال۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کاشف ذوالفقار۔پاک آرمی کے کرنل خالد اے اے سی پبی محمد یوسفز ئی اور علاقے عمائدین موجود تھے۔ پاک آرمی اور پولیس کے جوانوں نیلوگوں میں کروناوائرس کے خفاظتی تدابیر اپناتے ہوتے لوگوں کے درمیان طے شدہ فاصلہ برقرار رکھا تھاشاھد خان آفریدی نے کہاکہ انکے زندگی کا اولین مقصد غریب عوام کی خدمت کرنا ہے اور اس کی وجہ ان کو جو سکون ملتا ھے اسکی کوئی ثانی نھیں۔چونکہ اس وقت ملک کروناوائرس وائرس کی زد میں ھے اور کاروباری طبقے سمیت مزدورکار طبقہ بھی کافی متاثر ہوچکاہے۔لھذا ہم کوشش کرتے ہیں کہ ان غرباء کوہم اس مصیبت کی گھڑی میں کبھی بھی اکیلا نھیں چھوڑینگے۔اور آئندہ بھی ان سے جتنا ہوسکے نہ صرف پشتون بھائیوں کا بلکہ پورے پاکستان میں ضرورتمندوں کے ساتھ ھر مشکل وقت میں امداد کی کوشش کرتے رھی نگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -