ایف بی آر کے 14 افسران کی گریڈ21 میں ترقی روکنے کا نوٹیفیکیشن معطل

ایف بی آر کے 14 افسران کی گریڈ21 میں ترقی روکنے کا نوٹیفیکیشن معطل

  

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف بی آر ان لینڈ ریونیو کے چودہ افسران کی گریڈ اکیس میں ترقی روکنے کانوٹی فیکیشن معطل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے ایف بی آر ان لینڈ ریونیو کے چودہ افسران کی گریڈ اکیس میں ترقی کے خلاف درخواست پرحکم امتناع جاری کیا۔ریجنل ٹیکس آفس سرگودھا کے چیف کمشنر محمد امتیاز نے افسران کی ترقی کو چیلنج کیا تھا،درخواست گزار کے مطابق سینٹرل سلیکشن بورڈ نے ستائیس سے انتیس جنوری کے اجلاس میں افسران کی ترقی کی سفارش کی تھی جس میں درخواست گزارکو نظر انداز کیا گیا۔عدالتی حکم امتناع سے ایف بی آر کے کراچی،حیدر آباد،لاہور اور ایبٹ آباد کے ریجنل ٹیکس آفسز کے کمشنر اور چیف کمشنر اور ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کی ڈائریکٹرجنرل مس نبیلہ داران بیگ اور ڈائریکٹر مس عنبرین افتخار کی ترقی بھی روک دی گئی ہے۔عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،سینٹرل سلیکشن بورڈ اور چیئرمین ایف بی آر کے علاوہ ترقی پانے والے تمام افسران کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیاہے۔

نوٹیفیکیشن معطل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -