سندھ ہائی کورٹ نے رمضان المبارک میں کام کے اوقات کارجاری کردئیے

سندھ ہائی کورٹ نے رمضان المبارک میں کام کے اوقات کارجاری کردئیے

  

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے رمضان المبارک میں کام کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں مقدمات کی سماعت صبح ساڑھے 8سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کو سماعت صبح ساڑھے 8سے ساڑھے 11بجے تک ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفتری کام صبح 8بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہوگا۔ جمعہ کو دفتری کام صبح 8سے دوپہرساڑھے 12بجے تک ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماتحت عدالتوں میں بھی مقدمات کی سماعت صبح 8سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہوگی۔

اوقات کار

مزید :

پشاورصفحہ آخر -