سرائے نورنگ،موٹر سائیکل سوار جاں بحق،ایک زخمی

سرائے نورنگ،موٹر سائیکل سوار جاں بحق،ایک زخمی

  

سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان)بنوں ڈیرہ روڈ مسلم باغ پھاٹک نورنگ کے مقام پر موٹرسائیکل حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔اس سلسلے میں نورنگ پولیس نے میڈیاکے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ صدام حسین ولدنواب خان سکنہ احمدخیل نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ وہ گاڑی کاڈرائیورہے گزشتہ روز گاڑی کوبنوں سے سبزی لوڈ کروانے کے بعد نورنگ منڈی آیاتواطلاع ملی کہ ان کے والدنواب خان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوا ہے اورٹی ایچ کیوہسپتال نورنگ میں لاش پڑی ہے جب ہسپتال گیاتوواقعی والدجاں بحق ہواتھابعدمیں معلوم ہوا کہ ان کاوالدنواب خان گزشتہ روز گھر سے موٹرسائیکل پرنورنگ روانہ ہوا کہ مسلم باغ پھاٹک نورنگ کے مقام پر دوسرے نامعلوم موٹرسائیکل جس پردوافرادسوارتھے،ان کی ٹکر سے والدجاں بحق ہوگیا پولیس نے مزیدبتایاکہ مذکورہ ٹریفک حادثے میں ایک شخص زخمی ہوگیانورنگ پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -