مردان میں کورنا وائرس کا مریض صحت یاب،گھر منتقل

مردان میں کورنا وائرس کا مریض صحت یاب،گھر منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) ایم ایم سی ہسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوگئے ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سرجن مختیارعلی نے میڈیا کو بتایاکہ سید وقارعلی شاہ،رحیم تاج،محمود،خان محمد اور زرک خان کورونا کو شکست دیتے ہوئے صحت یاب ہوگئے جنہیں فارغ کرکے گھروں کو رخصت کردیاگیا انہوں نے بتایاکہ ہسپتال میں زیر علاج مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 8تبلیغی افراد جن کا کورونا مثبت آیا تھا دوبارہ ٹسٹ نیگیٹو آنے پر انہیں نہایت پرتپاک طریقے سے ہسپتال سے رخصت کیاگیا اس موقع پر غیر ملکیوں ہار پہنائے گئے اور تحائف پیش کئے گئے ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر طارق محمود،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔