خیبر پختونخوا میں گندم کی کٹائی وخریداری کے بارے اہم اجلاس

خیبر پختونخوا میں گندم کی کٹائی وخریداری کے بارے اہم اجلاس

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ فخر امام کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے گندم کی خریداری سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں صوبوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا کے محکمہ زراعت کی نمائندگی محکمہ کے سیکرٹری اسرار خان نے کی۔ اجلاس میں گندم کی پیداوار اور حکومتی سطح پر ان کی خرید و ذخیرہ کرنے کے حوالے سے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری زراعت اسرار خان نے صوبہ میں گندم کی کٹائی کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ گندم کی کٹائی کے دوران کسانوں میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے کی جانے والی آگاہی مہم اور دیگر اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ سیکرٹری زراعت خیبر پختونخوا نے صوبہ کے زمینداروں کی راہنمائی کے لیے قائم کی گئی اینڈرایڈ ایپ اور ہیلپ لائن کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی حکومت نے محکمہ زراعت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -