لاک ڈاؤن میں نرمی سے کورونا دوبارہ تیزی کیساتھ پھیلنے کا اندیشہ، عالمی ادارہ صحت

لاک ڈاؤن میں نرمی سے کورونا دوبارہ تیزی کیساتھ پھیلنے کا اندیشہ، عالمی ...

  

جاپان(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے وارننگ دی ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے کورونا وائرس دوبارہ زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر فار ویسٹرن پیسیفک تاکیشی کاسائی کا کہنا ہے کہ عوام کو ابھی کچھ اور عرصہ اپنا لاک ڈاؤن کا طرزِ زندگی اپنائے رکھنا چاہیے۔ انہوں نے تجویز دی کہ جہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا انتہائی ضروری ہے، وہاں یہ عمل بتدریج ہونا چاہیے، تمام پابندیاں فوری اٹھادی گئیں تو کورونا وبا پھر سے پھوٹنے کا خدشہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک کورونا وائرس موجود ہے تو کوئی ملک اس وبا ء سے محفوظ نہیں اور یہ ایک طویل جنگ ہے جبکہ یہ ریجن کے 22 ممالک میں پھیل چکا ہے۔ریجنل ڈائریکٹر فار ویسٹرن پیسیفک کے مطابق جاپان میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ وقت آرام کرنے کا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹرن ریجن میں 5600 افراد جاں بحق اور ایک لاکھ 30 ہزار متاثرہ مریض ہیں۔

عالمی ادارہ صحت

مزید :

صفحہ اول -