قومی خزانے کو 13برس میں 4802ارب کا نقصان، آئی پی پیز انکوائری رپورٹ میں انکشاف

      قومی خزانے کو 13برس میں 4802ارب کا نقصان، آئی پی پیز انکوائری رپورٹ میں ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی پی پیز سے متعلق انکوائری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ13 سال میں قومی خزانے کو 4 ہزار 802 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔16 آئی پی پیز نے 50 ارب 80 کروڑ کی سرمایہ کاری کرکے 415 ارب روپے کا منافع کمایا۔6کمپنیوں نے سالانہ 60 سے 79 فیصد جبکہ چار نے 40 فیصد تک کا منافع کمایا۔رپورٹ کے مطابق پاور پلانٹس نے کم فیول کم استعمال کرکے کئی گنا زیادہ ظاہر کیا۔ پندرہ سال میں بجلی کی پیداواری لاگت میں 148 فیصد اضافہ ہوا۔ آئی پی پیز نے ٹیرف کے معاملے پر بھی نیپرا کو گمراہ کیا اور پلانٹس کو مہنگی ایل این جی فراہم کی گئی۔انکوائری کمیٹی نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ پاور پلانٹس کو شرح منافع ڈالر کی بجائے روپے میں دیا جائے۔ آئندہ چند سال تک ملک میں کوئی نیا پاور پلانٹ نہ لگایا جائے اور حکومت زیر تعمیر پاور پلانٹس پر بھی کام موخر کر دے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایندھن پر چلنے والے تمام آئی پی پیز کا ہیٹ ریٹ آڈٹ کیا جائے اور غلط معلومات دینے والے آئی پی پیز کے خلاف کارروائی کی جائے۔کمیٹی نے تجویز دی کہ مہنگی بجلی بیچنے کے معاملے پر آئی پی پیز کیساتھ مذاکرات کا بھی آغاز کیا جائے۔ پاور ڈویژن کی تشکیل نو کرتے ہوئے تکنیکی وزارت بنائی جائے اور گردشی قرضوں کے خاتمے کیلئے اضافی پٹرولیم لیوی عائد کی جائے۔

 انکشاف

مزید :

صفحہ اول -