نیب نے گندم، چینی سکینڈل کی آزادانہ تحقیقات کی منظوری دیدی

نیب نے گندم، چینی سکینڈل کی آزادانہ تحقیقات کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس،2انکوائریوں کی منظوری دی گئی،سی ڈی اے کے افسران و اہلکاران اور دیگر،ریورگارڈن ہاؤسنگ سکیم کی انتظامیہ اور دیگر اورپاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ میں میگا کرپشن کی انکوائریز شامل ہیں،اجلاس میں گندم اور چینی پرائم میگا سکینڈل کے تمام پہلوؤں خصوصاََ اربوں روپے کی ڈکیتی،قیمتوں میں اضافہ، مبینہ سمگلنگ اور سبسڈی وغیرہ کی بھر پور،جامع،مفصل،آزادانہ اور قانون کے مطابق تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے گزشتہ 2 سال میں 610 مقدمات میں بدعنوانی کے ریفرنس معزز احتساب عدالتوں میں دائرکئے جبکہ دو سال میں 178 ارب روپے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے جو ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤ نٹبلٹی نیب،ڈی جی آپریشن نیب اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں 2انکوائریوں کی منظوردی دی گئی۔جن میں سی ڈی اے کے افسران و اہلکاران اور دیگر،ریورگارڈن ہاؤسنگ سکیم کی انتظامیہ اور دیگر اورپاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ میں میگا کرپشن کی انکوائریز شامل ہیں۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال متعلقہ محکمہ کو قانون کے مطابق کاروائی کے لئے بھجوانے کی منظوری دی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پرائیویٹائیزیشن آف پاکستان کے افسروں /اہلکاروں اور دیگر،جسٹس ملک محمد قیوم سابق اٹارنی جنرل پاکستان اور دیگر، پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان ہیڈ آف ڈرمیٹالوجی پمز اسلام آباد اور دیگر، انٹیرئیرایمپلائزکو آپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی کی مینیجنگ کمیٹی راجہ علی اکبر اور دیگرکے خلاف انکوائری اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

نیب/فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آٹا اور چینی بحران کی تفتیش کیلئے قائم کیے گئے تحقیقاتی کمیشن نے مزید وقت مانگ لیا،کمیشن کو تحقیقات مکمل کرنے کیلئے مزید 2 سے 4 ہفتے کا وقت دیئے جانے کا امکان۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیشن کو مزید وقت رپورٹ سے ابہام دور کرنے کیلئے دیا جا رہا ہے۔ کمیشن کی جانب سے 25 اپریل دی جانے والی رپورٹ مئی میں پیش کی جائے گی۔

تحقیقاتی کمیشن

مزید :

صفحہ اول -