سعودی عرب کا 150 ٹن کھجوروں کا تحفہ

سعودی عرب کا 150 ٹن کھجوروں کا تحفہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سعودی حکومت نے سالانہ روایت کے تسلسل میں پاکستانیوں کیلئے 150 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیدیا۔کھجوروں کا تحفہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر حکومت کے سپرد کیا گیا۔پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سید المالکی اور ڈائریکٹر کنگ سلمان ریلیف ڈاکٹر خالد ایم۔ عثمانی نے پیش کیا۔ حکومت پاکستان کے نمائندے ڈی جی کابینہ ڈویڑن بریگیڈئر طاہر رشید نے سعودی عرب کا تحفہ قبول کیا۔
سعودی حکومت

مزید :

صفحہ اول -