کشمیر ی اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں، پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا: صدر مملکت

کشمیر ی اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں، پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا: ...

  

مظفرآباد(آئی این پی) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔کشمیری اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں، پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا۔گزشتہ روز مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر تشدد، کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بمباری اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتا ہوں۔ اقوام متحدہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے مختلف شہروں میں لاک ڈان کی نوعیت مختلف ہے، کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ضروری ہے۔ قبل ازیں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی مظفرآباد پہنچے تو ہیلی پیڈ پر صدر ریاست سردار مسعود خان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے ان کا استقبال کیا، عارف علوی نے ایوان وزیر اعظم میں کرونا وائرس کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ میں شرکت کی۔

صدر مملکت

مزید :

صفحہ اول -