پاکستانیوں کی وطن واپسی کا تیسرا مرحلہ شروع، ہفتہ وار 5ہزار شہری لائینگے: شاہ محمود قریشی

  پاکستانیوں کی وطن واپسی کا تیسرا مرحلہ شروع، ہفتہ وار 5ہزار شہری لائینگے: ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی واپسی کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے، ہفتہ وار 5 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لائیں گے، کورونا وبا کے پھیلاؤ کو موثر انداز میں روکنے کیلئے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی سہولیات کو خاطر خوا ہ بڑھا دیا گیا، ہم ایک طرف کورونا وبا کے مقامی پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کوشاں ہیں تو دوسری طرف اس وبائی صورتحال کے معاشی مضمرات سے نپٹنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی،ملاقات میں عالمی وبائی صورتحال،بیرون ملک مقیم وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صوبوں کے تعاون کے ساتھ ہماری استعداد کار بڑھے گی اور زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو بیرونی ممالک سے وطن واپس لانے میں مدد ملے گی۔معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کیلئے وزیر خارجہ کی خصوصی کاوشوں کو سراہا۔

شاہ محمود

مزید :

صفحہ اول -