وزیر اعظم سے بیسٹ وے سیمنٹ کے ڈائریکٹر فنانس کی ملاقات، ڈھائی کروڑ کا چیک پیش کیا

وزیر اعظم سے بیسٹ وے سیمنٹ کے ڈائریکٹر فنانس کی ملاقات، ڈھائی کروڑ کا چیک ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان سے بیسٹ وے سیمنٹ کے ڈائریکٹر فنانس عرفان اے شیخ نے ملاقات کی جس میں عرفان اے شیخ نے وزیر اعظم دو کروڑ پچاس لاکھ روپے کا چیک وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لیے پیش کیا۔ اس رقم میں سے ایک کروڑ روپے بیسٹ وے فاؤنڈیشن کی جانب سے، ایک کروڑ یونائیٹڈ بنک جبکہ پچاس لاکھ عرفان شیخ نے اپنے اور اپنے خاندان کی جانب سے پیش ریلیف فنڈ کے لیے عطیہ کیے ہیں۔وزیر اعظم نے مشکل حالات میں کمزور اور مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے بیسٹ وے فاؤنڈیشن، یونائیٹڈ بنک اور عرفان شیخ کے جذبے کو سراہا۔

وزیر اعظم

مزید :

صفحہ اول -