جسٹس شکیل الرحمن خان نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھالیا

Apr 22, 2020


لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے جج مسٹر جسٹس شکیل الرحمن خان نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھالیا،۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے جسٹس شکیل الرحمن خان سے حلف لیا،حلف برداری کی سادہ مگر پر وقار تقریب پنجاب جوڈشیل اکیڈمی میں منعقد ہوئی جس میں عدالت عالیہ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی، مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان، مسٹر جسٹس شجاعت علی خان،جسٹس عائشہ اے ملک، مسٹر جسٹس شاہد وحید، مسٹر جسٹس علی باقر نجفی اوردیگرجسٹس صاحبان،وفاقی و صوبائی لاء فسروں، سینئر وکلاء، عدالت عالیہ کے افسروں اور مستقل ہونے والے فاضل جج صا حب کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔حلف اٹھانے کے بعد لاہورہائیکورٹ کے ججوں کی سنیارٹی لسٹ بھی تبدیل ہو گئی ہے۔ مسٹر جسٹس شکیل الرحمن خان گزشتہ سال کنفرم نہ ہونے کے باعث اپنے بیچ کے 4ججوں سے جونیئرہوگئے تھے،وہ حلف سے قبل سنیارٹی لسٹ میں 41ویں نمبر پر تھے،اپنی اولین تاریخ تقرری اورتاریخ پیدائش کی بنا پر اب وہ سنیارٹی لسٹ میں 37ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ4جسٹس صاحبان ان سے جونیئر ہوگئے ہیں، مسٹر جسٹس شکیل الرحمن 23اکتوبر2018ء کو لاہورہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقررہوئے تھے، 2019ء میں ان کی شدید بیماری کی بنا پر انہیں کنفرم کرنے کی بجائے 6ماہ کی توسیع دی گئی تھی۔اس وقت لاہورہائی کورٹ میں 41جج تعینات ہیں جبکہ ججوں کی 19نشستیں خالی ہیں۔
جسٹس،حلف

مزیدخبریں