پہلا روزہ 25 اپریل کو ہونے کا امکان

پہلا روزہ 25 اپریل کو ہونے کا امکان

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند جمعرات کو نظر نہیں آسکے گا جس کی وجہ سے ملک میں رمضان کا پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے۔ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو ملک کے 80 فیصد علاقوں میں مطلع صاف ہوگا، صرف شمالی علاقہ جات اور کے پی کے کچھ علاقوں میں بادل ہوں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے وقت چاند کی عْمر کم ہوگی جبکہ انسانی آنکھ سے نظر آنے کے لئے چاند کی کم ازکم عمر ساڑھے 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ذرائع کے مطابق جمعرات کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی زیادہ سے زیادہ عمر 12 گھنٹے 15 منٹ تک ہوگی۔

پہلا روزہ

مزید :

صفحہ اول -