احسا س کفالت پروگرام کا تیسرا مرحلہ چند روز میں شروع ہوجائیگا: عثمان بزدار

    احسا س کفالت پروگرام کا تیسرا مرحلہ چند روز میں شروع ہوجائیگا: عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوبہ ٹیک سنگ/ ساہیوال/لاہور(نمائندہ خصوصی،بیورورپورٹ،جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرہ اورتریموں ہیڈ ورکس جھنگ کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں احساس کفالت پروگرام سینٹراورڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پوسٹ گریجوایٹ ڈگری کالج میں مستحق خواتین میں مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امدادکی مستحق خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل پوچھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بعض خواتین کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو فوری ہدایات دیں۔خواتین نے سینٹر میں کیے گئے انتظامات کی تعریف کی۔بزرگ خواتین نے وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو دعائیں دیں اور وزیراعلیٰ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حکومت نے غریب لوگوں کیلئے شاندار فلاحی کام کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مالی امداد کا پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور شفاف ترین پروگرام ہے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک لاکھ سے زائد مستحق افراد کو 3.3ارب روپے کی مالی امداد تقسیم کی جارہی ہے۔پنجاب میں مالی امداد کی تقسیم کے پروگرام کی خود نگرانی کررہا ہوں۔حقدار کو اس کا جائز حق دیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پناہ گاہ کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈپٹی کمشنر آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا گیاجبکہ گندم خریداری مہم اورانسداد ڈینگی کیلئے کیے جانے والے انتظامات پر بھی غورکیاگیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ یہ وقت مشکل ضرور ہے لیکن ہمارا عزم اس سے کہیں بلند ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سب نے محنت سے عوام کی خدمت کرنی ہے۔ مجھے ایک ایک جان عزیز ہے۔منتخب نمائندے اورانتظامی افسران عوام کی خدمت کیلئے خود کو وقف کر دیں۔انہوں نے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے منتخب نمائندوں اورانتظامی افسران کو شاباش دیتا ہوں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے چیف ایگزیکٹو آفیسرہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر ممتاز سیال اورایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر فائزہ نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈاکٹر ممتاز سیال اورڈاکٹر فائزہ کی خدمات کو سراہااور کورونا وباء کے دوران دکھی انسانیت کی خدمت کرنے پر ڈاکٹر ممتاز سیال اورڈاکٹر فائزہ کو شاباش دی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا سے قبل میں نے تمام ڈویژن کے منتخب نمائندوں سے ملاقات کی اوران کے مسائل سنے اوران کے حل کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیاتاہم کورونا کے باعث صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا اورتمام وسائل کورونا کی روک تھام کیلئے فراہم کیے۔ احساس کفالت پروگرام کا تیسرا مرحلہ چند روز میں شروع ہوجائے گا۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے چیئرمین (فیڈمک)میاں محمد کاشف اشفاق کی تجویز پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انڈسٹریل ا سٹیٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا، انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 2 وینٹی لیٹرز دینے پرمیاں محمد کاشف اشفاق کا شکریہ ادا کیا، وزیر اعلیٰ نے چوہدری محمد اشفاق، چیئرمین فیڈمک میاں محمد کاشف اشفاق،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری سعید احمدسعیدی کے مطالبہ پر آئندہ بجٹ میں شورکوٹ روڈ کی تعمیر،جاری ترقیاتی منصوبوں پر بقایا بجٹ دینے، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گزرنے والی 2 موٹر ویز کے درمیان ون وے سڑک کی تعمیرکا بھی اعلان کیا، انہوں نے رجانہ تا مریدوالا روڈ پر فوری کام شروع کرنے اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مزید وارڈز بنانے کابھی وعدہ کیا،وزیر اعلیٰ کے دورہ کے موقع پر رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ،صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ،چوہدری محمد اشفاق،رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سعید احمد سعیدی،ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار قریشی بھی موجود تھے،بعدازاں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گوجرہ میں رکن صوبائی اسمبلی بلال اصغر وڑائچ کی رہائش گاہ پر جا کر انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا۔۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے تریموں ہیڈ ورکس جھنگ کے توسیعی منصوبے کا بھی دورہ کیااورجاری کاموں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوسائٹ پر توسیعی منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خراب کارکردگی پرمحکمہ آبپاشی کے ایکسین کو معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہیڈ تریموں کا توسیعی منصوبہ جھنگ اورگردونواح کے علاقوں کیلئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔توسیعی منصوبے میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں۔جو افسر کام نہیں کرے گا، عہدے پر نہیں رہے گا۔ فرض شناس اورمحنتی افسروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صدارت تریموں ہیڈ ورکس کے ریسٹ ہاؤس میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کورونا وباء کی روک تھام کیلئے کیے جانیو الے اقدامات،گندم خریداری مہم اورانسداد ڈینگی کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدا رنے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ثابت قدم رہتے ہوئے چیلنج سے نمٹیں گے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رات ساہیوال میں قیام کیااور مختلف وفود نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعلی پنجاب کے دورہ ساہیوال پر کمشنر آفس میں ٹکٹ ھولڈرز اور معززین شہر سے ملاقات کے بعد اچانک سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال کے والد بزرگ سیاسی راہنماوسابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک اقبال لنگڑیال سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی جس پر انتظامیہ کی سکیورٹی وجوہات پر سیدھے سرکٹ ہاؤس جانے کی درخواست کو رد کرتے ہوئے سکواڈ کو ملک اقبال لنگڑیال کی رہائش گاہ جانے کا حکم دیا۔وزیر اعلی پنجاب کی گاڑی فتح شیر روڈ کی ٹوٹی پھوٹی سڑک پر ہچکولے لیتی لنگڑیال ہاؤس پہنچی تو سردار عثمان بزدار نے انتظامیہ پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے فی الفور فتح شیر روڈ کی تعمیر نو کا حکم دے دیا۔
سردار عثما ن بزدار

مزید :

صفحہ اول -