وزیر اعلیٰ کے دورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جھلکیاں

وزیر اعلیٰ کے دورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جھلکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوبہ ٹیک سنگھ(رانا محمد خاں سے) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ٹوبہ ٹیک سنگھ آمد کے موقع پر شہر میں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار شورکوٹ روڈ سمیت دیگر سڑکوں کوراتوں رات ناقص میٹریل سے مرمت کردیا گیا ٭شہر بھر میں سکیورٹی پروٹوکول کے تحت قافلے کی گزرگاہوں میں آنے والے میڈیکل سٹوروں سمیت کھانے پینے کی دکانوں،سبزی فروٹ شاپس اور مرغی گوشت کی دکانوں کو صبح نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک بند رکھا گیا ٭جھنگ روڈ پر تمام کاروبار پورا دن بند رہے ٭سپورٹس سٹیڈیم سے لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال تک جھنگ روڈ، رجانہ روڈکی تمام رابطہ سڑکوں کو ہر طرح کی ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند رکھا گیا، جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا٭وزیراعلیٰ کے روٹ پر پولیس موبائل وین اور جوانوں کی خصوصی طور پر تعیناتی کی گئی تھی٭وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی آمد کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر شہر بھر کا فضائی معائنہ بھی کیا٭مقامی میڈیا کو کوریج کی اجازت نہ دیئے جانے پر صحافیوں نے ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
جھلکیاں

مزید :

صفحہ اول -