این ڈی ایم اے کا حفاظتی کٹس لوکل مارکیٹ سے خریدنے کا فیصلہ خوش آئند: فیاض الحسن چوہان

  این ڈی ایم اے کا حفاظتی کٹس لوکل مارکیٹ سے خریدنے کا فیصلہ خوش آئند: فیاض ...

  

لاہور(آئی این پی)وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے این ڈی ایم اے کی جانب سے حفاظتی کٹس لوکل مارکیٹ سے خریدنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے راولپنڈی میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات کی،اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے فیاض الحسن چوہان کو ملک بھر باالخصوص راولپنڈی میں حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ملاقات میں چیئرمین این ڈی ایم اے سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا ریلیف کے حوالے سے این ڈی ایم اے کی خدمات کو پورا ملک قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،مشکل کی گھڑی میں این ڈی ایم اے اپنے صوبائی دفاتر کے ساتھ ملکر قابل ستائش کام کر رہا ہے۔ملاقات میں صوبائی وزیر اطلاعات نے این ڈی ایم اے کی جانب سے حفاظتی کٹس لوکل مارکیٹ سے خریدنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حفاظتی کٹس مقامی مینوفیکچررز سے خریدنے سے مقامی انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔اس موقع پر فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو حفاظتی کٹس بروقت پہنچائی جا رہی ہیں جبکہ ضرورت مند خاندانوں کو راشن پہنچانے کا کام بھی بخوبی کیا جا رہا ہے۔

فیاض الحسن چوہان

مزید :

صفحہ اول -