شیخ رشید جلد عوام کی پکڑ میں آنے والے ہیں،رانا ثنا اللہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید جلد عوام کی پکڑ میں آنے والے ہیں،ایک فرد پر مشتمل پارٹی کی سیاسی زندگی قومی حکومت کے گرد گھوم رہی ہے۔ انہوں نے شیخ رشید کے دم کرنے کے بیان کے حوالے سے کہا کہ شیخ رشید کے موکلوں میں عمران نیازی اور شہزاد اکبر شامل ہیں۔ ملک خوشامدی لوگوں کا بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے وزیر ریلوے کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ کرونا کی بجائے نیب نیازی گٹھ جوڑ شہباز شریف کے پیچھے ہے، ہم نے جھوٹے الزامات کے باوجود جیلوں کا سامنا کیا، تصدیق ہوگئی دو سال سے نیب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
رانا ثنا اللہ