نیب میں پیشی، شہباز شریف نے قانونی مشیروں سے دوبارہ مشاورت شروع کر دی

    نیب میں پیشی، شہباز شریف نے قانونی مشیروں سے دوبارہ مشاورت شروع کر دی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیش ہونے سے متعلق قانونی مشیروں سے دوبارہ مشاورت شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی جانب سے طلب کئے جانے کے معاملے پر میاں شہباز شریف نے سینئر اور قانونی مشیروں سے ملاقات کی۔ن لیگ کے صدر کی قانونی مشیروں سے ویڈیو کانفرنس بھی ہو چکی ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کئے جانے کا امکان ہے۔ نیب نے شہباز شریف سے پوچھے گئے 13 سوالات کے جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہاہے کہ علامہ اقبالؒ اب بھی پاکستان کو متحد رکھنے اور اندھیروں میں روشنی کاباعث شخصیت ہیں۔منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں شہبازشریف نے کہاکہ عظیم فلسفی، شاعراورسٹیٹس مین علامہ اقبال کو ان کی برسی پر عقیدت اور دعاؤں کے پھول پیش کرتے ہیں جن کی بصیرت اور انقلابی خیالات نے برصغیر کی تاریخ بدل دی۔

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -