گندم اور چینی کی فرانزک رپورٹ جاری کر نے کے بعد ایکشن بھی لیا جائیگا، شہزاد اکبر

  گندم اور چینی کی فرانزک رپورٹ جاری کر نے کے بعد ایکشن بھی لیا جائیگا، شہزاد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (بیورورپورٹ) معاون خصوصی شہزاد اکبر برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے گندم اورچینی کے معاملے پر مثال قائم کردی، فرانزک رپورٹ کو نہ صرف پبلک کیا جائے بلکہ اس پر ایکشن بھی لیا جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاست کاکام ایک ریگولیٹرکاہے، پولٹری مافیا نہیں اور بھی لوگ جن کیخلاف کام کرنے کی ضرورت ہے، مسابقتی کمیشن مافیاز کیخلاف مثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ کارٹیلزکیخلاف مسابقتی کمیشن کو مثر بنایا جائے۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ہم کسی کاروبارکانقصان نہیں چاہتے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ ایک خاص تناسب گندم سے محفوظ کی جاتی ہے، مارکیٹ میں صورتحال کیمطابق گندم دی جاتی ہے، وفاق اور پنجاب حکومت نے ذمہ دار ی کا مظاہرہ کیا گندم خریداری کے معاملے پرسندھ نے مجرمانہ غفلت برتی۔ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ کیمطابق ملک میں گندم کی صورتحال کا ٹھیک اندازہ نہیں لگایا گیا، بغیر کابینہ کی اجازت میدہ برآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ جو بھی مسائل ہوئے، وہ انتظامی نوعیت کے تھے، صرف پنجاب کے اوپرالزام کاسارابوجھ ڈالناٹھیک نہیں، گندم میں پنجاب کی نسبت چنددن پہلے ہی گندم جمع کرناشروع کردی جاتی ہے۔
شہزاد اکبر

مزید :

صفحہ اول -