مستحق خاندانوں میں امداد کی تقسیم کا مکمل ریکارڈ موجود ہے، زرتاج گل

  مستحق خاندانوں میں امداد کی تقسیم کا مکمل ریکارڈ موجود ہے، زرتاج گل

  

لاہور (این این آئی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کے پاس احساس نقد امدادکے پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں تقسیم کی جانے والی نقدرقوم کے مکمل اعدادوشمار موجود ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کے پاس نہ تو غریبوں میں تقسیم کی جانے والی رقوم کاکوئی ریکارڈ ہے اورنہ ہی مکمل لاک ڈاؤن کاکوئی جوازہے۔وفاقی حکومت نے سندھ میں اس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں رقوم شفاف طریقے سے تقسیم کی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سے کہاہے کہ 60سال سے زیادہ عمرکے لوگوں کیلئے انگوٹھے کے نشانات تاحیات کارآمدبنائے جائیں۔

زرتاج گ

مزید :

صفحہ اول -