ٹرمپ کا امریکہ میں امیگریشن پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان

  ٹرمپ کا امریکہ میں امیگریشن پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عارضی طور پر امریکا میں امیگریشن پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔اپنے ایک ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 'میں نادیدہ دشمن (کورونا وائرس) کے حملے سے بچنے اور اپنے عظیم امریکی شہریوں کی ملازمتوں کے تحفظ کے لیے امیگریشن پر عارضی پابندی عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کرنے جارہاہوں '۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یہ پابندی عارضی ہے تاہم انہوں نے اس حکم نامے کے اطلاق اور خاتمے کی مدت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کورونا وائرس کی وبا کے بہانے مہاجرین کی آمد پر پابندیاں لگانا چاہتی ہے۔
ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -