سندھ حکومت نے مزید 82بر آمدی صنعتوں کو کام کرنیکی اجازت دیدی

  سندھ حکومت نے مزید 82بر آمدی صنعتوں کو کام کرنیکی اجازت دیدی

  

کراچی(آن لائن)سندھ حکومت نے مزید 82صنعتیں کو کام کرنے کی اجازت دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی کے 7 صنعتی علاقوں میں سے فیکٹری مالکان نے کام کرنے کی اجازت طلب کی تھی، جس کے باعث محکمہ داخلہ ان صنعتوں کو کام کرنے کیا اجازت دے دی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے صنعتوں کو کام جاری رکھنے کیلئے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فیکٹریوں کو انڈر ٹیکنگ جمع کرانے پر اجازت دی گئی۔اب تک سندھ حکومت 151 برآمدی یونٹس کو کام کرنے کی اجازت دے چکا ہے۔ جبکہ ایس او پی کی خلاف ورزی پر دو یونٹس کو سیل کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل سندھ حکومت نے 52صنعتیں اور دکانیں مشروط طور پر کھولنے کی اجازت دیدی تھی لانڈھی، کوٹری، کورنگی، ملیر، بن قاسم صنعتی زون سے تعلق رکھنے والی 52 کمپنیوں نے کرونا وائرس سے متعلق سندھ حکومت کے ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کرلیا ہے، جس کے بعد انہیں کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے چھوٹے تاجروں کو روٹیشن کی بنیاد پر دکانیں کھولنے کی تجویز دی ہے اور ہوم ڈیلیوری کی بھی اجازت دے دی ہے، تاکہ صنعتی شعبہ برآمدات میں کمی نہ ہونے دے۔

برآمدی صنعتیں

مزید :

صفحہ آخر -