یو اے ای میں پھنسے 1180 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  یو اے ای میں پھنسے 1180 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  

ملتان (آئی این پی) متحدہ عرب امارت میں پھنسے 1180 پاکستانی شہری وطن پہنچ گئے جنہیں 7 سے 14 روز کیلئے قرنطینہ سینٹر بھیج دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق دبئی سے ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز 250 مسافروں کو پشاور لے آئی۔ ادھر شارجہ سے غیر ملکی ایئرلائن 250 سے زائد مسافروں کو لیکر ملتان پہنچی۔قومی ایئرلائن کی تین پروازوں کے ذریعے 733 پاکستانی لاہور اور کراچی پہنچ گئے۔ وطن واپس آنے والے تمام مسافروں کی ہوائی اڈوں پرسکریننگ کی گئی اور پھر قرنطینہ مراکز بھیج دیا گیا۔واپس آنیوالے کچھ مسافروں کوملک بدر کیا گیا اور وہ کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پروازیں بند ہونے سے بیرون ملک پھنس گئے تھے۔

وطن واپسی

مزید :

صفحہ آخر -