ناقص نظام صحت کرونا کے پھیلاؤ کاسبب بنا: وزارت صحت جی ٹونٹی

ناقص نظام صحت کرونا کے پھیلاؤ کاسبب بنا: وزارت صحت جی ٹونٹی

  

برسلز،جنیوا(آن لائن) یورپی یونین اور 19 ممالک کے اشتراک سے بنائی گئی دنیا کی بڑی معاشی طاقتوں کی تنظیم جی20 کے وزرائے صحت نے کمزور اور ناقص نظام صحت کو دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ قراردیدیا ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری جی ٹوئنٹی ممالک کے وزرائے صحت کے آن لائن اجلاس میں کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال، اقدامات اور صحت کے نظام میں موجود خامیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزرا کا کہنا تھا کہ کرونا کے باعث عالمی برادری کی وبا سے نمٹنے کی صلاحیتیں اور کمزوریاں سامنے آگئی ہیں،جلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ نظام صحت بہتر بنانے کی عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت اور عالمی بینک سمیت بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے علاوہ سپین، سنگاپور، اردن اور سوئٹزرلینڈ کے رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا،جی 20 اجلاس کے مشترکہ اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کی مالی اعانت روکنے پر کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔ادھرڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ اگر لاک ڈاؤن کی پابندیوں کو عجلت میں ہٹا دیا گیا تو اس سے وبا کے پھیلاؤمیں اضافہ ہو سکتا ہے،ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کرونا کے بعد عوام اپنے معاشروں کو رواں دواں رکھنے کے لیے زندگی کے نئے انداز اپنانے کے لیے تیار ہوں گے۔

جی20

مزید :

صفحہ آخر -