کورونا وائرس سے متاثرہ 10 ہزار افراد کو تلاش کر کے ان کا ٹیسٹ کیا جا رہاہے،ظفر مرزا

کورونا وائرس سے متاثرہ 10 ہزار افراد کو تلاش کر کے ان کا ٹیسٹ کیا جا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 10 ہزار افراد کو تلاش کر کے ان کا ٹیسٹ کیا جا رہاہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ مجھے صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے ورکرز پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اور آپ کے اہل خانہ کا تحفظ کرنے والے کارکنوں کی معاونت کریں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلوں، گھر میں قیام اور مسلسل ہاتھ دھونے کی ہدایت پر عمل جاری رکھیں۔
ظفر مرزا

مزید :

صفحہ آخر -