پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بحالی کا معاملہ ایڈہاک کونسل کے سپرد

  پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بحالی کا معاملہ ایڈہاک کونسل کے سپرد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بحالی سے متعلق فیصلے پرعملدرآمد نہ ہونے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے پر ایڈہاک کونسل بنا دی ہے تمام معاملات وہ دیکھے گی۔پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ایم ڈی سی کی ایڈہاک کونسل بنا دی گئی ہے، اب اس میں مزید کچھ نہیں رہا۔ فاضل جج نے کہا کہ ڈاکٹرز رجسٹریشن اور ملازمین کی تنخواہوں کے معاملات اب ایڈہاک کونسل دیکھے گی۔
پی ایم ڈی سی

مزید :

صفحہ آخر -