عالمی ادارے بھارت میں ہندو انتہا پسندی کا نوٹس لیں، علی امین گنڈا پور

  عالمی ادارے بھارت میں ہندو انتہا پسندی کا نوٹس لیں، علی امین گنڈا پور

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ عالمی ادارے اور دنیا بھارت میں بڑھتی ہندو انتہا پسندی کا فوری نوٹس لیں۔ ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہندو انتہاپسندی کے باعث کروڑوں مسلمانوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، بھارت کرونا وائرس کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارت کرونا کی بجائے مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے، بھارت میں نام نہاد سیکولیرزم دفن ہو چکا ہے،ہندو انتہا پسند فاشسٹ بھارت پوری دنیا کے امن کیلئے خطرناک ثابت ہو گا،بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حق خوداردیت دینا ہو گا۔

علی امین گنڈا پور

مزید :

صفحہ آخر -