پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچایاجائے،نیر حسین
اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ پیپلز پاررٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ سطح کی کمی ہوئی ہے، پیپلز پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچایا؎ جائے۔ نیر بخاری نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں کمی کے بعد مہنگے دام فروخت عوام دشمنی ہے، حکومت قیمتوں میں فوری کمی لائے ورنہ عوام الناس اس سوال میں حق بجانب ہونگے کہ اب اضافی پیسہ کس کی جیب میں جارہا ہے اور عوام کی بجائے کونسے مالیاتی مافیاز کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ نیر بخاری نے مزید کہا کہ اس ماہ تیل خریداری کے سودے قیمتوں میں چالیس فی صد کمی کے ساتھ ہونگے اسلئے لوگوں تک پٹرول ڈیزل کے نئے سودے کی قیمتوں کا پورا ریلیف پہنچنا چاہئے۔بجلی گیس قیمتوں میں بھی کمی لائی جائے۔
نیر بخاری