کورونا وائرس سے افغان امن عمل بھی متاثر ہونے کا خدشہ

کورونا وائرس سے افغان امن عمل بھی متاثر ہونے کا خدشہ

  

واشنگٹن(این این آئی)نئے کورونا وائرس کی وجہ سے افغان امن عمل بھی متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں دارے نے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اگر جیلوں میں قید طالبان قیدیوں میں سے یا طالبان کی قید میں افغان اہلکاروں میں سے کوئی اس وائرس میں مبتلا ہو کر مارا جاتا ہے تو امریکا اور طالبان کے مابین حال ہی میں طے پانے والی ڈٰیل ضائع ہو سکتی ہے۔ دوحہ ڈیل میں قیدیوں کا تبادلہ ایک اہم موضوع ہے تاہم یہ معاملہ التوا کا شکار ہے۔ تئیس مارچ کو طے پانے والی ڈیل کو افغانستان میں قیام امن کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

امن ڈیل

مزید :

صفحہ آخر -