ن لیگ نے پاور کمپنیز کو بغیر آڈٹ 480ار ب روپے دیئے: مراد سعید

ن لیگ نے پاور کمپنیز کو بغیر آڈٹ 480ار ب روپے دیئے: مراد سعید

  

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ن لیگ حکومت کا آغاز پاور کمپنیز کو بغیر آڈٹ کے 480 ارب دینے سے ہوا اوروہ اس میں شریک جرم تھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مراد سعید نے کہا کہ ن لیگ حکومت نے پاور کمپنیز کو بغیر آڈٹ کے 480 ارب دئیے جوبہت بڑا سکینڈل بن گیا۔وہ شریک جرم تھے اس لئے سکینڈل دبایا۔20 سال سے مہنگے بلوں کی صورت عوام کو لوٹا جا رہا تھا۔مراد سعید نے مزید کہا کہ پھر عمران خان آئے تو انکوائری کرائی،رپورٹ میں پتہ چلاکہ کس طرح عوام کا خون چوسا جا رہا تھا۔

مراد سعید

مزید :

صفحہ آخر -