سکھر، کرونا کیخلاف عملے کو خراج تحسین، دنیا کا سب سے بڑا سفید پرچم لہرایا گیا

  سکھر، کرونا کیخلاف عملے کو خراج تحسین، دنیا کا سب سے بڑا سفید پرچم لہرایا ...

  

سکھر (آئی این پی) کرونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سکھر میں دنیا کا سب سے بڑا سفید پرچم لہرایا گیا۔سکھر میونسپل کارپوریشن نے لب مہران واکنگ ٹریک پر کرونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 300 فٹ بلند، 84 فٹ لمبا اور 56 فٹ چوڑا دنیا کا سب سے بڑا سفید پرچم لہرایا۔کرونا کے برسرِ پیکار ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقد کی جانے والی تقریب میں موجود تمام افراد کو سندھی ٹوپی اور اجرک بھی پیش کی گئی۔سفید پرچم لہرائے جانے کے دوران پاک فوج،رینجرز،پولیس اور ضلعی افسران کی جانب سے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کو سلیوٹ بھی کیا گیا۔اس حوالے سے میئر سکھر ارسلان شیخ نے کہا کہ سمجھتا ہوں ہمارا ہیلتھ سسٹم اس قابل نہیں تھا اگر ہمارے ڈاکٹرز، رینجرز اور باقی سارے پیرا میڈیکلز یہ کام نہ کرتے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے ہم نے الیوتھن لارجسٹ پول پر دنیا کا سب سے بڑا وائٹ فلیگ لگایا ہے۔

میئر سکھر

مزید :

صفحہ آخر -