ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء سید امین الحق آج وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے

      ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء سید امین الحق آج وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں ...

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ میں ایک اور اتحادی جماعت کے وزیر کا اضافہ،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء سید امین الحق (آج) بدھ کو وفاقی وزیر کا حلف لیں گے۔ذرائع کے مطابق سید امین الحق کو خالد مقبول صدیقی کی جگہ وفاقی وزیر کا منصب دیا جائیگا،امین الحق کی حلف برداری تقریب بدھ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے ایوان صدر میں ہوگی،امین الحق کو وفاقی وزیر آئی ٹی اور ٹیلی کام کا قم دان دیا جائے گا،امین الحق کراچی حلقہ این اے 251 سے ایم کیو ایم کے منتخب رکن قومی اسمبلی ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ امین الحق کے وزیر بننے کے بعد وفاقی وزراء کی تعداد 26 ہوجائے گی،امین الحق کی کابینہ میں شمولیت کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے وفاقی وزراء کی تعداد دو ہوجائے گی۔

وفاقی وزیر

مزید :

صفحہ آخر -