سی اے اے نے امریکا کے 6 چارٹر طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی

        سی اے اے نے امریکا کے 6 چارٹر طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکا کے 6 چارٹر طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی، اومنی ایئر کے 6 خالی طیارے آج سے 25 اپریل تک پاکستان پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق سی اے اے نے امریکی چارٹر طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی، امریکی سفارت خانے کی جانب سے چارٹر طیاروں کی لینڈنگ کے لیے درخواست کی گئی تھی۔سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اومنی ایئر کے 6خالی طیارے 25اپریل تک پاکستان پہنچیں گے، امریکی شہری اور سفارتی عملہ ان طیاروں کے ذریعے پاکستان سے واپس امریکا جائے گا۔سی اے اے کے مطابق پہلی پرواز صوفیہ بلغاریہ سے اسلام آباد پہنچے گی، شارجہ سے آنے والی پرواز کل مسافروں کو اسلام آباد سے فرینکفرٹ لے جائے گی، 23 اپریل کو 2 پروازیں صوفیہ سے اسلام آباد اور کراچی آئیں گی۔25 اپریل کو بھی 2 پروازیں صوفیہ سے اسلام آباد اور کراچی آئیں گی، ان پروازوں کے پائلٹس اور دیگر عملے کو طیاروں سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سی اے اے

مزید :

صفحہ آخر -