مہنگی ٹکٹوں کی فروخت پراحتجاج، دبئی میں پاکستانی قونصل خانہ نے کاؤنٹر بند کردیا
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان قونصل خانے نے ٹکٹ کاؤنٹر بند کردیا،دبئی میں مہنگے ٹکٹوں کی فروخت کے باعث وطن واپس آنے والے پاکستانی سراپا احتجاج ہیں۔مسافروں نے کہا ہے کہ دبئی میں پاکستان واپس آنے والے مسافروں کو مہنگے ٹکٹس فروخت کئے جارہے ہیں جس پر مسافروں نے پاکستان قونصل خانے کے باہر گزشتہ روز احتجاج کیا۔اس موقع پر مشتعل افراد کی پاکستانی سفارتی عملے سے تکرار بھی ہوئی جس سے شدید بد نظمی پیدا ہوگئی۔پاکستانیوں کا شکوہ ہے کہ ٹکٹ اتنے مہنگے فروخت کئے جارہے ہیں جو قوت خرید سے باہر ہیں۔دبئی میں واقع پاکستانی قونصل خانے اور شہریوں کے درمیان بدنظمی کے بعد قونصل خانے نے ٹکٹ کاؤنٹر بند کردیا۔واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کرونا وائرس کے باعث بین الاقوامی اورعلاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے لیکن حکومت نے پروازوں کی بندش کے دوران بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے کچھ غیر ملکی پروازیں خصوصی طور پر چلانے کی اجازت دے رکھی ہے۔
کاؤنٹر بند