کرکٹ آسٹریلیا کو کھیل کی سرگرمیاں معطل کرنے پر 20 ملین ڈالرز کا نقصان

  کرکٹ آسٹریلیا کو کھیل کی سرگرمیاں معطل کرنے پر 20 ملین ڈالرز کا نقصان

  

سڈنی (این این آئی)کورونا وائرس کے باعث کرکٹ آسٹریلیا کو کھیل کی سرگرمیاں معطل کرنے پر 20 ملین ڈالرز کا نقصان ہوگیا۔چیف ایگزیکٹو کرکٹ کیون رابرٹس نے آسٹریلیوی کرکٹ بورڈ کو کورونا سے ہونے والے مالی نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم دورہ نہیں کرتی تو کرکٹ آسٹریلیا کو نقصان ہوگا۔کیون رابرٹس نے کہا کہ ممکن ہے کہ بھارت کے ساتھ ٹیسٹ سیریز ایک ہی شہر میں منعقد کریں، بھارت کیخلاف سیریز میں ایک ٹیسٹ بڑھانے پر بات ہو سکتی ہے۔کیون رابرٹس نے اس طرف بھی توجہ دلائی کہ انٹرنیشنل کرکٹ سیزن اگر متاثر ہوا تو مالی مسائل بڑھ جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -