پہلی خصوصی پرواز برطانوی شہریوں کو لیکر انگلینڈ چلی گئی
اسلام آباد (این این آئی)پہلی خصوصی پرواز برطانوی شہریوں کو لیکر انگلینڈ چلی گئی۔ برطانوی ہائی کمیشن نے کہاکہ خصوصی پرواز میں 250 برطانوی شہری وطن واپس روانہ ہوئی،خصوصی پرواز اسلام آباد سے لندن روانہ ہوئی۔برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر انتظامات کا جائزہ لیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ برطانوی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ برطانوی شہریوں کی واپسی کے لیے مدد فراہم کرنے پر حکومت پاکستان، قطر ائیرویز اور اسلام آباد ائیر پورٹ کے حکام کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت برطانیہ نے کرونا کے باعث پروازوں کی معطلی کے بعد پاکستان میں پھنسے برطانوی شہریوں کی واپسی کے لیے دس خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ خصوصی پروازیں اکیس سے ستائیس اپریل تک چلائی جائیں گی،خصوصی پروازوں کے ذریعے برطانوی شہریوں کو برطانیہ واپس روانہ کیا جائے گا۔
خصوصی پرواز