پاور لفٹنگ کھلاڑی سرگرمیاں گھروں تک محدود رکھیں، راشد ملک

پاور لفٹنگ کھلاڑی سرگرمیاں گھروں تک محدود رکھیں، راشد ملک

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک نے کہا ہے کہ پاور لیفٹنگ کے کھلاڑی کرونا وائرس کے باعث اپنی سرگرمیاں گھروں تک محدود رکھیں اور فٹنس پر خاص توجہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کرونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور جس کی وجہ سے پوری دنیا میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہوکر رہی گئی ہیں۔

  راشد ملک نے کہا کہ عوام کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے تاکہ اس موذی امراض پر جلد از جلد قابو پایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث پورے ملک پاور لیفٹنگ کی تمام سرگرمیاں گذشتہ ماہ ہی روک دی گئی تھیں، پاور لیفٹنگ کی تمام سرگرمیوں کو روکنا عوام اور کھلاڑیوں کو کرونا وائرس کی خطرناک وباء سے بچانا ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ملکی اور عوام کے مفاد میں ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -