ڈیوٹی پر جانے والی لیڈی ڈاکٹر کے خلاف ڈبل سواری کا چالان

ڈیوٹی پر جانے والی لیڈی ڈاکٹر کے خلاف ڈبل سواری کا چالان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں موٹرسائیکل پر بھائی کے ساتھ ڈیوٹی پر جانے والی لیڈی ڈاکٹر کے خلاف ڈبل سواری کا چالان کردیاگیا۔جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں کام کرنے والی ڈاکٹر کے چالان کی کاپی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔لیڈی ڈاکٹرنے بتایا کہ گزشتہ روز بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکار نے روکااور ہم پر 520روپے کا چالان کردیا۔لیڈی ڈاکٹر کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار نے کہا کہ ڈاکٹروں کو بھی استثنیٰ نہیں ہے، کہا کہ چاہیں تو آپ پیدل بھی اسپتال پہنچ سکتی ہیں۔