تھیلیسمیا کا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا جائے، مصطفی کمال

  تھیلیسمیا کا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا جائے، مصطفی کمال

  

حیدرآباد(بیورورپورٹ)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پی ایس پی فایونڈیشن نے تھیلیمسیما کے بچوں کیلئے خون کے عطیات دیئے۔حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ شناختی کارڈ کی طرح تھیلیسمیا کا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا جائے، ڈبل سواری کی پابندی کے نام پر پولیس طوفان بدتمیزی مچارہی ہے، سندھ میں جانوروں کا نظام چل رہا ہے۔ اگر اٹلی اور چین جیسا کورونا آگیا تو حکمران نظر نہیں آئینگے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ، کہتے ہیں ہم فلاحی ریاست ہیں تو پھر اربوں کی امداد کہاں بانٹی؟ کورونا امداد کے نام پر کرپشن ہورہی ہے۔ 12سال کی کرپشن کورونا کے آتے ہی آگے پیچھے ہوگئی۔ ایم کیو ایم کے تمام منتخب بلدیاتی نمائندے لاپتہ ہیں۔ کتے مارنے کی دوا میں بھی کرپشن کررہے ہیں ان کو حشر میں کتے کاٹیں گے۔میری بات جتنی دیر سے مانوگے اتنی آڈیو اور ویڈیو آئینگی۔ میئرکراچی کی ایک آڈیو وائرل ہوئی اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ حکمرانوں کے جو لچھن ہیں، اگر صورتحال خراب ہوگئی تو غائب ہوجائیں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -