امریکہ پاکستان بزنس ڈیو لپمنٹ فورم کی جانب سے ہسپتالوں کو فری سیفٹی کٹس

  امریکہ پاکستان بزنس ڈیو لپمنٹ فورم کی جانب سے ہسپتالوں کو فری سیفٹی کٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم نے ہسپتالوں کو فری سیفٹی کٹس فراہم کردیں۔امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے معروف فیشن ڈیزائنرندیم معاذ جی کی تیار کردہ سیفٹی کٹس ڈاکٹرزاورنرسز کے لئے انڈس،عباسی شہید،ایس، آئی، یو،ٹی اورایل آئی بی ٹی کے علاوہ سندھ کے دیگر ہسپتالوں کو فراہم کی گئیں۔اس موقع پرفورم کے سینئرنائب صدر سمیت سیکریٹری جنرل سید ناصر وجاہت اورجنید الرحمن بھی موجود تھے۔سید ناصر وجاہت نے کہاکہ ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف فرنٹ لائن کے ہیروز ہیں ہمیں ان کے تحفظ اور صحت کا مکمل خیال رکھناچاہئے تا کہ یہ کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کر سکیں، روزانہ کی بنیاد پر ہسپتالوں اور کلینکس کو مکمل کٹس جس میں لباس کے علاوہ ماسک،گلووز اور فیس شیلڈز کے علاوہ دیگر طبی سامان فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی جنگ میں سب کو متحد ہو کر حصہ لینا چاہئے تا کہ جلد سے جلدکورونا وائرس کو شکست دے سکیں اورپاکستان کو صحت مند پاکستان بنا سکیں،پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف رات دن انتہائی جا فشانی سے ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج اور دیکھ بھال کر رہے ہیں جو انتہائی قابل تحسین عمل ہے ہم ان تمام ڈاکٹرز،نرسز اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دن رات کورونا کے مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔