سکھر،لاک ڈاؤن صرف کاروبار اور دکانیں بند رکھنے تک محدود

    سکھر،لاک ڈاؤن صرف کاروبار اور دکانیں بند رکھنے تک محدود

  

سکھر (بیورورپورٹ)سکھر میں لاک ڈاؤن صرف کاروبار اور دکانیں بند رکھنے تک محدود، سڑکوں پر لوگوں کی عام دنوں کی طرح چہل پہل، روکنے اور ٹوکنے والے بھی غائب، ڈبل سواری، لاک ڈاؤن اور احتیاطی تدابیر کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری،شہر میں جگہ جگہ ریڑھیاں لگ گئیں، تفصیلات کے مطابق سندھ کے تیسرے بڑے شہر میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیا گیا لاک ڈاؤن اب صرف دکانیں اور کاروبار بند رکھنے تک محدود کردیا گیا ہے اس کی خلاف ورزیاں بھی کھلم کھلا جاری ہیں شہر کی سڑکوں پر لوگوں کی عام دنوں کی طرح چہل پہل جاری ہے لوگوں کی جانب سے ماسک یا دیگر احتیاطی تدابیر تک کا خیال نہیں رکھا جارہا ہے شہر کی سڑکوں پر سبزی وغیرہ کی ریڑھیاں لگی ہوئی ہیں اور لوگ کوئی احتیاط کیے بغیر خریداری میں مصروف ہیں ڈبل سواری کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور اس ساری صورتحال میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرانے کے ذمہ دار ادارے پولیس ودیگر ادارے غائب ہیں اگر کہیں ایک دو اہلکار تعینات بھی ہیں تو وہ بھی عملدرآمد کرانے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -