پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے، حافظ الحق حسن زئی

  پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے، حافظ الحق حسن زئی

  

کراچی (پ ر) کراچی ٹیکسی موٹر رکشہ، یلو کیب اونرز ایسوسی ایشن کے صدر اور آل پاکستان بین الصوبائی بس اونرز کے سرپرست حافظ الحق حسن زئی نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹوں کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی کھولے کی فوری اجازت دی جائے۔ وہ ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر نثار احمد، عارف تنولی، شاہ روم بونیری، نصیب رازق، شیر عالم ودیگر بھی موجود تھے۔ حافظ الحق حسن زئی نے مزید کہا کہ تمام کاروبار ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ شہر بھر کی مارکیٹیں کھلیں تو رمضان المبارک کی وجہ سے عوام بغیر پبلک ٹرانسپورٹ کے نہیں پہنچ سکیں گے، رکشہ ٹیکسی میں ایک گھر کے افراد سفر کرتے ہیں اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ انہیں فوری طور پر اجازت دینا حکومت پر لازم ہے، لاک ڈاؤن سے لوگ فاقہ کشی کا شکار ہیں، آئے دن بھوک سے مرنے کی خبریں زبان زد عام ہیں۔ اس سے قبل کہ حالات قابو سے باہر ہوجائیں حکمران احتیاطی تدابیر کے ساتھ فوری طور پر پبلک ٹرانسپورٹ سمیت کاروبار کو بحال کرنے کا اعلان کریں تاکہ عوام الناس میں پھیلی ہوئی بے چینی دور ہوسکے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ معاشی قتل اب ناقابل برداشت ہوچکا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ترک کرکے عوام کو اس گھمبیر صورتحال سے نکالیں یہی ان کے حق میں بہتر ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -