رمضان برکتو ں وگناہوں سے مغفرت والا مہینہ ہے، عبدالرحمن سلفی

  رمضان برکتو ں وگناہوں سے مغفرت والا مہینہ ہے، عبدالرحمن سلفی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت غربااہلحدیث پاکستان مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ رمضان برکتو ں وگناہوں سے مغفرت والا مہینہ ہے اس ماہ عظیم کی فضیلت واہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے خود خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو اس مہینہ میں ایک عظیم الشان خطبہ دیا اور اس ماہ مبارک کا استقبال کرتے ہوے آگاہ کیا کہ اے میر ے صحابہ تم پر عنقریب ایک عظمت وبرکت والا مہینہ سائیہ فگن ہورہاہے جس میں روزے فرض ہیں اور تراویح، وتلات،قرآن، صدقہ خیرات اور ایک دوسرے سے حسن سلوک، ایثار وقربانی کااللہ کے نزدیک بڑاثواب ہے۔اس ماہ میں اللہ کی رحمت وبرکات کانزول ہوتاہے،جس نے یہ مہینہ پایااس کے تقاضوں کوپورا کیا اس کی مغفرت کردی جاتی ھے۔آج ھمیں بھی اس مبارک مہینہ کے حوالے سے خود کو تیار کرنا چاہیئے، امیر جماعت مولاناعبدالرحمن سلفینے مجلس شوری علما آئمہ وخطبہ ناظمین نائب ناظمین بزرگ وبیرون شہر کی ویڈیو کانفرنس کے زریعے شرکت سے اہم ترین اجلاس میں خطاب میں کہاکہ کورناوائرس کی شکل میں جو مسلمانو ں پرآزمائش آئی ہے اس کا تقاضہ ہے کہ اس ماہ مبارک میں خصوصی طور پر رجوع الی اللہ کریں،کثرت سے استغفار وعبادت کا خصوصی اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا کہ علماء کی کاوشوں سے حکومت نے مساجد کو نماز وتراویح کیلیے اجازت دی ھے، صدر مملکت اور وزیر آعظم کا خیر مقدم اور عوام الناس سے اپیل کرتے ہیں کہ حکومتی ہدایت پر عمل کریں اس کے علاوہ اس ماہ میں اپنے مستحق بھائیوں کیلیے راشن وانکی ہرممکن امداد کا خصوصی اور دعاؤں کااہتمام کریں،اللہ تعالی جلد اس آزمائش سے آزادی دے (آمین)۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -