نائن زیرو سے گرفتار14 دہشت گردوں کی درخواست ضمانت مسترد

  نائن زیرو سے گرفتار14 دہشت گردوں کی درخواست ضمانت مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار14دہشت گردوں کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے،دہشت گردوں نے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لئے درخواستیں دائر کی تھیں۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں کورونا کے باعث ایم کیو ایم کے دہشت گردوں کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت ہوئی۔اس موقع پر رینجرز پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور شہریوں کے قتل کے مقدمات زیر سماعت ہیں،سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو 11 مارچ 2015 کو ایم کیوایم کے مرکز 90 سے گرفتار کیا گیا تھا،ایم کیوایم مرکز سے اسلحہ،گولہ بارود اور خود کار ہتھیاروں کی کھیپ برآمد ہوئی تھی۔رینجرز پراسیکیوٹرعدالت کو آگاہ کیا کہ ملزموں کو جیل میں بہترطبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،ملزمان ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد پھر دہشت گردی کرسکتے ہیں۔جس پر عدالت نے ایم کیوایم مرکز 90 سے گرفتار چودہ دہشت گردوں کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا ٹرائل حتمی مراحل میں ہے،ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم نہیں دیا جاسکتا۔ملزمان میں ایم کیوایم کا سابق سیکٹر انچارج فرحان شبیر،ندیم گڈو، امتیاز، ندیم اور دیگر شامل ہیں، 90 سے گرفتار دہشت گردوں نے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لئے درخواستیں دائر کی تھیں۔