ٹرانسپورٹرز کی تمام تجاویز وزیراعلی سندھ کو پیش کرونگا،اویس شاہ

      ٹرانسپورٹرز کی تمام تجاویز وزیراعلی سندھ کو پیش کرونگا،اویس شاہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا ہے کہ پبلک اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی ٹرانسپورٹرز اورعوام کے فائدے کیلیے لگائی ہے،ٹرانسپورٹرز کے جانب سے اجلاس میں پیش کی گئی تمام تجاویز وزیراعلی سندھ کو پیش کرونگا۔یہ بات انہوں نے ٹرانسپورٹرز کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے پیکیج کی بھی وزیراعلی سندھ کو سفارش کرونگا۔اجلاس اسی لیے بلایا تھا کہ کوئی طریقے کار نکالیں ایس او پیز کیا ہونی چاہیے،وائرس بڑا خطرناک ہے ہم سب کواحتیاط کرنا ہوگی،کیسز میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے،شہری گھروں میں رہیں،سندھ حکومت کی ایڈوائزری پر عمل کریں۔انہوں نے کہاکہ حکومت ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ہے ان کی پریشانیاں سمجھتے ہیں۔اجلاس میں کراچی کے ریجنل سیکرٹری نظر حسین شاہانی،ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری،گڈز ٹرانسپورٹ کے نثار جعفری اور دیگر ٹرانسپورٹر شریک ہوئے۔اجلاس میں صوبے میں ٹرانسپورٹ کھولنے یا نہ کھولنے کے متعلق بات چیت کی گئی اور ٹرانسپور ٹرز نے سندھ حکومت کو اپنی تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے وزیراعلی سندھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے سب سے پہلے لاک ڈاؤن کرکے سب کو بچایا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -