یوئیٹڈ بزنس گروپ کے رہنماؤ ں کی چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل

  یوئیٹڈ بزنس گروپ کے رہنماؤ ں کی چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے رہنماؤں نے سپریم کورٹ اور چاروں صوبوں کے چیف جسٹس صاحبان سے اپیل کی ہے کہ انصاف کی بلا تعطل فراہمی کیلئے لاک ڈاؤن ایس او پیز کے تحت احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے عدالتوں میں سماعت کے احکامات جاری کئے جائیں۔ یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، چیئرمین سدرن ریجن خالد تواب، جنرل سیکریٹری زبیر طفیل، محمد حنیف گوہر اور گلزار فیروز نے ایک میں چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، چیف جسٹس کے پی کے، چیف جسٹس پنجاب، چیف جسٹس بلوچستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح تعمیراتی صنعت وار دیگر صنعتوں کو ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کے تحت کھولا گیا ہے، اسی طرح انصاف کی ہر ممکن فراہمی کیلئے زیرسماعت کیسوں کیلئے عدالتی کاروائی کے احکامات جاری کئے جائیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ مختلف عدالتوں میں لاکھوں افراد انصاف کے منتظر ہیں۔ لاک ڈاؤن کے باعث عدالتی کاروائیوں میں تعطل کے باعث لوگ سخت پریشان ہیں۔ جہاں دوسرے شعبہ جات کا کھلنا احسن قدم ہے وہیں عام آدمی کیلئے وقت مقررہ پر انصاف کی فراہمی ایک انتہائی اہم قدم ہوگا۔ پورے ملک کی عدالتوں میں مختلف نوعیت کے لاکھوں کیسز زیرسماعت ہیں جن کا بروقت فیصلہ عام آدمی کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے عدالتوں میں دوران سماعت صرف متعلقہ وکلاء حضرات اور معزز جج صاحبان تک محدود کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ دیگر شعبوں کی طرح انصاف کی فراہمی لاک ڈاؤن کے باعث متاثر نہ ہو اور ایک عام آدمی کو بروقت انصاف مل سکے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -